حملوں کے باوجود ایران میں نمازجمعہ کے بڑے اجتماعات،اسرائیل،امریکہ کیخلاف مظاہرے


تہران:(مشرق نیوز)اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران میں نمازجمعہ کے بڑے اجتماعات ،ہزاروں افرادنے سپریم لیڈر خامنہ ای کی تصاویر اور ایرانی پرچم اٹھا کر شرکت کی ،مختلف شہروں میں اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نماز جمعہ کے بعد تہران میں لاکھوں افراد نے اسرائیلی حملوں ،امریکی دھمکیوں کےخلاف احتجاجی مارچ کیا، شرکا نے اسرائیل ،امریکی مداخلت کےخلاف اور اپنے رہنماوں کی حمایت میں نعرے لگائے ،ایرانی شہریوں نے واضح کیا حملوں سے ڈرنے والے نہیں،دشمن کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔