اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہاہے سیلز ٹیکس معاملات میں انکوائری سٹیج پر گرفتاری نہیں ہوگی، وزیراعظم نے کاروباری برادری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی ۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہاٹیکس فراڈ کے مخصوص کیسز پر ہی گرفتاری ہوگی ،گرفتاری سے قبل ایف بی آر کی 3رکنی کمیٹی سے اجازت لینا ضروری ہو گا، سیلز ٹیکس فراڈ کے معاملات میں ایف بی آر کے پاس گرفتاری کا اختیار پہلے سے موجود تھا، الزام پر شنوائی کا موقع دیا جائےگا۔
وزیر مملکت نے کہا مالی سال 2024-25میں معاشی استحکام حاصل کیا ،آئی ایم ایف شرائط پوری کرتے ہوئے عوام کو ریلیف بھی دیا،موجودہ آئی ایم ایف کا پروگرام آخری تب ہی ہو گا جب معیشت پائیدار ترقی کرے اور برآمدات سے ڈالر کمانے کے قابل بن جائےں،چادر کے مطابق عوام کو ریلیف دیتے رہیں گے۔
بلال اظہر کیانی نے کہابجٹ میںسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ اور تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں کمی سے ریلیف دیا، مقامی صنعت کی ترقی کیلئے خام مال ، مشینری کی قیمت میں کمی کے اقدامات کر رہے ہیں، معاشی قدغن کے باوجود بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ کو بڑھا کر 716ارب کر دیا۔
ٹیکس فراڈ کے مخصوص کیسز پر گرفتاری ہوگی،وزیر مملکت خزانہ



















