راولپنڈی :(بیورورپورٹ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے محفوظ ، پرامن دنیا کی خاطر بھاری جانی و مالی قربانیاں دیں،پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی اور تعاون پر مبنی سکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں ذمہ دارانہ و فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واشنگٹن ڈی سی میں سینئر سکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین ،بین الاقوامی میڈیا نمائندوں سے ملاقات کی، علاقائی و عالمی مسائل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات نے پاکستان کے سٹریٹجک ویژن کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔
فیلڈ مارشل نے ممتازسکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین ، بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نمائندگان سے گفتگو میں پاکستان کے اصولی موقف کو علاقائی و عالمی معاملات پر اجاگر، دہشتگردی کیخلاف نکتہ نظر ،معرکہ حق و آپریشن بنیان مرصوص پر تفصیلی روشنی ڈالی ،علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو اجاگر کیا،مشترکہ سٹریٹجک مفادات ،اقتصادی تعاون پر مبنی وسیع تعلقات، انسداد دہشت گردی، علاقائی سلامتی و اقتصادی ترقی جیسے شعبوں میں تعاون پر زور دیا۔
سیدعاصم منیر نے پاکستان کی غیرمعمولی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے آئی ٹی، زراعت ،معدنی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں بین الاقوامی شراکت داروں کو تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ،گفتگو کے دوران پاک امریکہ دیرینہ شراکت داری کا بھی جائزہ لیا گیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا بعض علاقائی عناصر دہشتگردی کو ہائبرڈ وار فیئر ہتھیار کے طور پر استعمال کررہے ہیں، پاکستان دہشتگردی کےخلاف عالمی جنگ میں صف اول پر رہا ،محفوظ دنیا کےلئے بے پناہ انسانی ، معاشی قربانیاں دیں،پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی اور تعاون پرمبنی سکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے فیلڈ مارشل کے موقف کی کھلے دل سے وضاحت ،پاکستان کی اصولی و مستقل پالیسیوں کو سراہا،ملاقات پاکستان کے شفاف سفارتکاری، بین الاقوامی روابط اور اصولوں پر مبنی پرامن بقائے باہمی کی پالیسی کی عکاس تھی۔
روزانہ طویل وقت گاڑی چلانا دل کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: جدید تحقیق
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ فائنل آج، پاکستان ٹائٹل کے دفاع سے ایک قدم دور
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل
آزاد کشمیر، بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
نیتن یاہو کی آئزنکوٹ کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال، اہم قانون سازی متوقع
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم، پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی



















