اسلام آباد: (بیورورپورٹ)امیر یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے اگلی باری پاکستان کی ہے،کھل کر غزہ اور ایران کےساتھ کھڑے ہونا چاہیے،پارلیمنٹ کیسے خودمختار ،قانون سازی آئی ایم ایف ،ایف اے ٹی ایف کے دباو پر کی جاتی ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا فلسطین کے بعد شام، لبنان پر اسرائیل حملہ کرچکا ،ایران کے بعد پاکستان کی باری ہے،پاکستان میں صلاحیت ہے امت مسلمہ کی قیادت کرے،بجٹ آئی ایم ایف نے لکھا وزیر خزانہ نے پڑھا ، انقلاب کی ضرورت ہے ،معیشت انصاف سے بہتر ہوگی، سسٹم سے اعلان جنگ کرتا ہوں۔
امیر جے یوآئی نے کہااو آئی سی، سلامتی کونسل دکھاوا، کوئی حیثیت نہیں،ٹرمپ ،آرمی چیف کی ملاقات میں کیا ہوا نہیں پتہ لیکن میرا خیال ہے ٹرمپ نے کہا ہوگا پاکستان انڈیا، ایران اسرائیل جنگ نہیں ہونی چاہیے مگر یہ نہیں کہا ہوگا فلسطین ، اسرائیل جنگ نہیں ہونی چاہیے، مسلمان، خواتین بچے مررہے ہیں ،کسی کو احساس نہیں۔
اگلی باری پاکستان کی ہے،کھل کر غزہ اور ایران کےساتھ کھڑے ہونا چاہیے:فضل الرحمن

















