علی امین گنڈاپورنے کالا باغ ڈیم کوملکی مفاد کا منصوبہ قرار دےدیا
پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے علی امین گنڈاپورنے کالا باغ ڈیم کوملکی مفاد کا منصوبہ قرار دےدیا۔
سی پی این ای کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہامنصوبے پرسندھ وبلوچستان کے تحفظات دور کرنے چاہئیں،دونوں صوبوں کے تحفظات دورہوگئے تو اتفاق رائے بھی ہوجائے گا،اتفاق رائے ہوجائے تو پھر اسمبلی سے کالاباغ ڈیم کے حق میں قرارداد پاس کرنا کونسا مشکل کام ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہاعمران خان سیاسی قیدی ہیں، رہائی کےلئے تحریک جاری رکھیں گے،بڑی تحریک کےلئے ورکرز کو موبلائز کر رہے ہیں، مقصد کےلئے مقامی سطح پر جلسے ہوں گے، عمران خان کے بیانیے نے عوامی مقبولیت حاصل کرلی،ختم نہیں کیا جاسکتا۔
علی امین گنڈا پور نے کہااشتہارات کی مد میں اخبارات کے بقایاجات کی ادائیگیوں کےلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے،سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں بھی اخبارات کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، بانی چیئرمین کے ویژن کے مطابق آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتے ہیں،آزادی صحافت اور اخباری صنعت کی ترقی میں سی پی این ای کا اہم کردار رہا ہے۔

















