اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دفتر خارجہ نے اسرائیل پر پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں سے حملے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔
دفتر خارجہ نے کہا اسرائیل پر پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں سے حملے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اسرائیلی میڈیا غلط بیانی و جھوٹ پر مبنی رپورٹس پیش کررہا ہے،پاکستان اہم ،ذمہ دار ایٹمی طاقت کی حامل ریاست ہے، اسرائیلی میڈیا فیک نیوز پھیلا رہا ہے اور کچھ نہیں۔
اسرائیل پر پاکستانی ہتھیاروں سے حملے کی خبروں میں صداقت نہیں،دفتر خارجہ



















