اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایران، اسرائیل جنگ،تہران، عراق، شام، اردن اور اسرائیلی فضائی حدود کی بندش کے نتیجے میں متعدد غیر ملکی ایئرلائنز نے اپنے پروازوں کے روٹس تبدیل کر کے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کر دیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئرلائنز مغربی پاکستان سے گزر کر افغانستان، ترکمانستان، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے راستے اپنی منزلوں کی جانب جا رہی ہیں۔
ایران، اسرائیل جنگ،غیر ملکی ایئرلائنز پاکستانی حدود استعمال کرنے پر مجبور



















