ڈیرہ بگٹی‘ بم حملہ، 2 اہلکار شہید‘سرحدی علاقے میں آپریشن،خوارجی ہلاک
ڈیرہ بگٹی،پشاور: (بیورورپورٹ)ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ،2 اہلکار شہید ، ایک زخمی ہوگیا۔
حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کی طوطا کالونی میں نے گشت پر مامور پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا،شہدا میں نصر الدین اور رحیم علی شامل ہیں،زخمی سب انسپکٹر انور کوہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
دوسری جانب پنجاب ،خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں پولیس ، انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ آپریشن میں خوارجی دہشتگرد مولوی نذیر کمانڈر کو جہنم واصل کردیا،پہاڑوں پر آپریشن انٹیلی جنس بنیاد پر کیا گیا،سکیورٹی اداروں کو مقامی افراد کی مدد بھی حاصل رہی۔



















