کراچی:(بیورورپورٹ) سربراہ جے یو آئی فضل الرحمن نے کہاہے امت مسلمہ ایران کےساتھ،اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے ،اسرائیل اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف کے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرتا۔
سینیٹر فیصل واوڈا کی رہائش گاہ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا ملک کےلئے یقیناً مسائل اور مشکلات ہیں، بھارتی جارحیت پر قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ، ملک میں کوئی نیا سیاسی اتحاد نہیں بن رہا ، جے یو آئی کے بغیر حکومتیں بنتی اور جاتی نہیں ہیں، جب سیاست کرتے ہیں تو اقتدار کےلئے کرتے ہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کرتا ہوں میرے گھر آئے، میں ان سے سیکھتا ہوں، میں نے عمران خان اور آصف زرداری سے بھی سیکھا ،آپ کا شاگرد ہوں،کے پی سے لوگ احتجاج کی بات کررہے ہیں، ملک میں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے، خطے کی صورت حال پر فضل الرحمن کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔
خیبرپختونخواہ حکومت نے ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام بدل کر اسٹیبلشمنٹ رکھ دیا
خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظام صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
پاکستان میں شعبہ ماہی گیری کی ترقی و سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ
پاک، بھارت میچز میں کھلاڑیوں کا نامناسب رویہ، ہربھجن سنگھ کا آئی سی سی اور بورڈز سے مداخلت کا مطالبہ
بھارتی اداکارہ شردھا کپور 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے زخمی
بلاول کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ، رہائشگاہ کے پولیس محاصرے پر اظہار یکجہتی
چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: صدر شی جن پنگ
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماوں کو قتل کرنے پر غور
وزیراعظم شہباز شریف کی این سی سی آئی اے کی تنظیم نو کا عمل تیز کرنیکی ہدایت


















