بھارت نے پانی روکا تو جواب دیں گے،بلاول بھٹو

برسلز:(مشرق نیوز)چیئرمین پی پی و پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے ماحولیاتی وسائل کو ہتھیار بنانا خطرناک ہو سکتا ہے، بھارت نے پانی روکا تو جواب دیں گے۔

برسلز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا سندھ طاس جیسے معاہدے کمزور ہوئے تو علاقائی امن کو خطرہ ہوگا، بھارتی حملوں کے جواب میں دفاع کا حق استعمال کیا، پاکستان خطے میں آگے بڑھنے، پائیدار قیام امن اور مسائل کے حل کیلئے جامع مذاکرات کا حامی ہے،اقوام متحدہ میں دہشتگردی کمیٹیوں کی ذمہ داری پاکستان کو دینا بڑی کامیابی ہے، پاکستان کو ٹیررستان کہنے والے بھارت کو یواین سے منہ توڑ جواب ملا۔

چیئرمین پی پی نے کہا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا خطے میں امن خراب کرنے کے مترادف ہے، ایران پراسرائیلی حملے کی مذمت کرتاہوں، عالمی برادری جنگ کو فوری روکے،امریکی فوج کے اعلیٰ حکام دہشتگردی کےخلاف پاکستان کو غیر معمولی شراکت دار مانتے ہیں،صدر ٹرمپ خود مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، یورپی یونین کو بھی چاہیے مسئلہ کشمیر حل کرائے ۔