لندن: (مشرق نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی، سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے بھارت کو کان سے پکڑ کر بھی مذاکرات کی میز پر لانا پڑا تو امریکہ لائے گا،مسئلہ کشمیر، پانی سمیت تمام مسائل کا بات چیت سے حل ممکن ہے، بھارت دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی ختم کرے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہابھارت کا پورا بیانیہ جھوٹ پر مبنی تھا، جنگ کے بعد بھی بھارت جھوٹ پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت ،پاکستان کے میڈیا میں بہت فرق ہے، گودی میڈیا نے جھوٹ پھیلانے کی پالیسی اپنائی ،ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب موثر انداز میں دیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزازی عہدہ خدمات کا اعتراف ہے،بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل یا منسوخ نہیں کرسکتا۔
پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ نے کہا بھارت کہتا کچھ اور کرتا کچھ اور ہے،سب جانتے ہیں بھارت دہشتگرد تنظیموں کو پیسہ دیکر دہشتگردی کرانے میں ملوث ہے، سکھ رہنماوں کے کینیڈا میں قتل پر کینیڈین وزیر اعظم کا بیان بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے،بھارت کے موجودہ وزیراعظم پر مسلمانوں کے قتل، ٹارگٹ کرکے لوگوں کو مروانے کے الزامات ہیں، پاکستان کے ساتھ تنازع بڑھانے کےلئے جھوٹے بیانیے کے تحت الزامات لگاکر حملے کرنا بہادری نہیں بلکہ خطے ،عالمی امن کےلئے خطرہ ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا بھارت خود جانتا ہے پہلگام حملے میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں ،انٹیلی جنس ناکامی تھی،منہ توڑ جواب دیکر خطے میں بھارتی بالادستی کی سازش ناکام بنائی،امریکی صدر نے واضح طور پر بارہا کہا خطے میں امن ہونا چاہیے، صدر ٹرمپ کے بیانات کو وعدے سمجھتے ہیں، امن کی کوششوں کےلئے دئیے گئے بیانات کو بھارت سبوتاژ کرنا چاہتا ہے،سمجھتے بھارت کو کان سے پکڑ کر بھی مذاکرات کی میز پر لانا پڑا تو امریکہ لائے گا،ماضی قریب میں بھارت نے کشمیر پر متنازع قانون پاس کرکے اپنا اندرونی معاملہ قرار دیا تاہم صدر ٹرمپ کے بیان سے مسئلہ کشمیر پھر سے زندہ ہوگیا، ٹرمپ کے بیان سے واضح ہوگیا مسئلہ کشمیر 2 ملکوں کے درمیان تنازع ہے، کسی ملک کا اندرونی معاملہ نہیں۔
روزانہ طویل وقت گاڑی چلانا دل کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: جدید تحقیق
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ فائنل آج، پاکستان ٹائٹل کے دفاع سے ایک قدم دور
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل
آزاد کشمیر، بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
نیتن یاہو کی آئزنکوٹ کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال، اہم قانون سازی متوقع
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم، پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی



















