آن لائن کاروبار اور خریداری کرنے والوں پر ٹیکس نافذ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حکومت نے آن لائن کاروبار اور خریداری کرنے والوں پر ٹیکس لگادیا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق آن لائن کاروبار کرنے والے افراد کو اپنی ماہانہ ٹرانزیکشنز کا مکمل ڈیٹا اور ٹیکس رپورٹ متعلقہ اداروں کو جمع کرانا ہوگی،بجٹ میں قرض کی بنیاد پر حاصل کی جانے والی آمدنی پر بھی 25 فیصد ٹیکس کی تجویز دےدی گئی، دوسری جانب شیئرز پر حاصل ہونے والے منافع پر ٹیکس کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔