جائیداد کی خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور سٹامپ ڈیوٹی میں نمایاں کمی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) حکومت نے جائیداد کی خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور سٹامپ ڈیوٹی میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا، ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 4سے کم کر کے اڑھائی اور وفاقی دارالحکومت میں سٹامپ ڈیوٹی کی شرح 4سے کم کر کے ایک فیصد کر دی گئی ۔

بجٹ تقریر کے دوران وزیرخزانہ اورنگزیب نے کہا معیشت میں تعمیرات کے شعبہ کا بہت اہم حصہ ہے،بڑے پیمانے کی صنعتی پیداوار لارج سکیل مینو فیکچرنگ تعمیرات کے شعبے پر منحصر ہے تاہم بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے شعبے کی اقتصادی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ،جائیداد کی خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز دےدی۔

وزیر خزانہ نے کہا تعمیراتی شعبے کے بوجھ کو مزید کم کرنے کےلئے کمرشل جائیدادوں ، پلاٹس اور گھروں کی منتقلی پر 7فیصد تک کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی بھی تجویز ہے۔