بجلی تقسیم کار کمپنیز کے نقصانات میں 140ارب کمی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر خزانہ سینیٹر اور نگزیب نے کہاہے9 ماہ میں بجلی تقسیم کار کمپنیز کے نقصانات میں 140ارب کمی آئی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اورنگزیب نے کہا ایف بی آر نے 78.4ارب کے محاصل وصول کیے، صنعتی شعبے میں بجلی کی قیمت 31 فیصد سے زائد کمی کی گئی، آئی پی پیز کےساتھ معاہدوں پر نظر ثانی سے 3 ہزار ارب سے زائد کی بچت ہوگی، 5 سال میں نقصانات مکمل ختم ہوجائیں گے۔