لندن: (مشرق نیوز)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے لندن میں عید الاضحی کی نماز پڑھی،ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعا مانگی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے،عوام کو خوشیاں دے،شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے بھارت سے جنگ جیتی، بہترین جنگی حکمت عملی نے بھارت کےخلاف فتح دلوائی،سیدعاصم منیر فیلڈ مارشل عہدے کے حقدار تھے۔
قائد ن لیگ نے کہا پاکستان درست سمت جارہا ہے ،شہباز شریف نے معیشت کو بہت بہتر کردیا ،مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے متعدد نئے منصوبے دئیے،وزیراعلیٰ پنجاب عوام کی بہتری کیلئے انتھک محنت کررہی ہیں ،سمبڑیال میں بڑے مارجن سے فتح حکومت پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔
سید عاصم منیر فیلڈ مارشل عہدے کے حقدار تھے،نوازشریف

















