اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت متعدد اہداف حاصل کرنے میں ناکام،معاشی شرح نمو 2.7 فیصد ریکارڈ،قومی اقتصادی سروے کے اہم نکات سامنے آگئے۔
دستاویزات کے مطابق متعدد معاشی شرح نمو کا 3.6 فیصد ہدف پورا نہ ہو سکا، رواں مالی سال معاشی شرح نمو 2.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، مہنگائی صرف 5 فیصد تک محدود ،فی کس آمدنی مقررہ ہدف سے 34 ہزار 794 روپے کم ، سالانہ فی کس آمدن 5 لاکھ 9 ہزار 174 روپے ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بالواسطہ ٹیکس آمدن 7799 ارب ہدف کے مقابلے 8393 ارب ، زرعی شعبے کی کارکردگی 2 فیصد ہدف کے مقابلے 0.6 ، اہم فصلوں کی پیداوارمنفی 13.5 فیصد رہی،زیرجائزہ عرصے کے دوران ملک میں کاٹن 30.7 فیصد، مکئی 15.4 فیصد ،گنے کی پیداوار 3.9 فیصد گری، چاول 1.4 فیصد، گندم کی پیداوار میں بھی 8.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، چھوٹی فصلوں کی پیداوار 4.3 فیصد ہدف کی نسبت 4.8 فیصد رہی۔
دستاویز ات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران سبزیوں، پھلوں، آئل سیڈز، مصالحہ جات، سبز چارے کی پیداوار میں اضافہ دیکھا گیا،صنعتی شعبے کا گروتھ ٹارگٹ 4.4 فیصد ، کارکردگی 4.8 فیصد ریکارڈ کی گئی، ٹیکسٹائل، گاڑیوں، ملبوسات، تمباکو، پیٹرولیم کی پیداوار میں اضافہ ہوا،بڑی صنعتوں کا پیداواری ہدف 3.5 فیصد، کارکردگی منفی 1.5 فیصد ، چھوٹی صنعتوں کا ہدف 8.2 فیصد، کارکردگی 8.8 فیصد رہی۔
حکومت متعدد اہداف حاصل کرنے میں ناکام،قومی اقتصادی سروے کے اہم نکات



















