بھارت نے پانی روکا تو اعلان جنگ تصور ہوگا،یوسف رضا گیلانی

بھارت نے پانی روکا تو اعلان جنگ تصور ہوگا،یوسف رضاگیلانی

ملتان:(بیورورپورٹ)چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا،پانی روکا تو اعلان جنگ تصور کریں گے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاپاکستان ذمہ دار ایٹمی ریاست اور امن کی خواہش رکھتا ہے لیکن بھارت نے بارہا امن پسندی کو کمزوری سمجھا، پہلگام واقعہ کے بعد آزادانہ تحقیقات کی پیشکش پرحملہ کر دیا،اپنے دفاع میں بھرپور جواب دینا پڑا،بھارتی آبی جارحیت کےخلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کسی بھی یکطرفہ اقدام کو قبول نہیں کریں گے۔

چیئرمین سینٹ نے کہادنیا کے سامنے پاکستان کا موقف واضح انداز میں رکھا، عالمی برادری نے موقف کی تائید کرتے ہوئے بھارتی بیانیے کو مسترد کر دیا،پاکستان ہمیشہ سفارتکاری ،مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے لیکن اپنی خودمختاری ، پانی جیسے بنیادی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں،قوم متحدرہے،پاکستان ہے تو سیاست ہے،ملک کو مضبوط بنانا سب کی ذمہ داری ہے۔