چیف الیکشن کمشنر،ممبران کی تقرری،اپوزیشن لیڈر نے کمیٹی کیلئے 6نام بھجوا دئیے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف الیکشن کمشنر،ممبران کی تقرری،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر ایاز صادق کو خط لکھ کرپارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کردی او6 اراکین کے نام ارسال کردئیے۔

ذرائع کے مطابق عمر ایوب نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے قومی اسمبلی 4 اور سینٹ سے 2 اراکین کے نام بھجوائے،اسد قیصر، بیرسٹر گوہر ،صاحبزادہ حامد رضا ،لطیف کھوسہ ،شبلی فراز ،علامہ راجہ ناصر عباس کو کمیٹی میں شامل کرنے کی سفارش کردی گئی،خط آئین کے آرٹیکل 213 کی شق (2)(بی) کے تحت لکھا گیا۔