راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے پیٹر انچیف کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے عمران خان کو حکومت قبول ،9مئی پر معافی کاکہا جارہاہے جبکہ عمران خان رول آف لا، آئین کی بالادستی اور جمہوریت مانگ رہے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہامیں نے بیان میں کہا تھا بات چیت ہمیشہ کچھ لو کچھ دو کے تحت ہوتی ہے،آپ بتائیں 3چیزوں میں کیا لینا چاہتے ہیں،اسٹیبلشمنٹ کہہ رہی ہے آپ اپنے لوگوں کیلئے آواز نہ اٹھائیں،بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دی تو ہر طرف خبریں چل پڑی 5 جون کو رہا ہورہے ہیں جب بھی کال آتی ہے بانی کی رہائی کی باتیں شروع ہوجاتی ہیں،عمر ایوب تحریک کی ساری ذمہ داری سنبھالیں گے، سلمان اکرم راجہ پارٹی فیصلوں پر عمل درآمد کرائیں گے۔
عمران کو حکومت قبول ،9مئی پر معافی کاکہا جارہاہے، علیمہ خان

















