عمر ایوب کا سپیکر کو خط، اپنے خلاف ریفرنس کی تفصیلات مانگ لیں
اسلام آباد :(بیورورپورٹ)اپو زیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط ،اپنے خلاف دائر ریفرنس اور فیصلے کی تفصیلات مانگ لیں۔
عمر ایوب نے خط میں کہا ریفرنس کی قانونی و آئینی بنیاد، مصدقہ نقل اور کارروائی کا ریکارڈ فراہم کریں، الزام، نااہلی کے ریفرنس پر آئینی نکات، آرٹیکل 62، 63 کے تحت ریفرنس کی قانونی توجیہ فراہم کی جائے،آرٹیکل 63(2) کے تحت سپیکر کی صوابدیدی نظیریں بھی دی جائیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس میں عمر ایوب کو وکیل مقرر کرنے کی مہلت دیدی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی،عمر ایوب نے کہا ابھی وکیل مقرر کرنا ہے، بجٹ اجلاس شروع ہو رہا ہے، وکیل مقرر کرنے کےلئے وقت دے دیں، جولائی کے مہینے میں سماعت رکھ لیں،الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کی استدعا منظور کرلی۔

















