توشہ خانہ 2 کیس ،عمران،بشریٰ کیخلاف گواہوں کی شہادت قلمبند

راولپنڈی:(بیورورپورٹ) توشہ خانہ 2 کیس میں عمران،بشریٰ کیخلاف گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔

اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ کےخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی، 2 گواہوں کی شہادت قلمبند کی گئی ،ملزموں کے وکیل ارشد تبریز نے جرح بھی مکمل کرلی ،سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت 11 جون تک ملتوی کردی ، آئندہ تاریخ پر ملزموں کے دوسرے وکیل قوسین فیصل مفتی جرح کریں گے۔