عمران پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف بن گئے، احتجاج خود لیڈ کرنے کااعلان

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)عمران خان پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف بن گئے، احتجاجی تحریک کو خود لیڈ کرنے کااعلان کردیا۔

بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میںپی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہابانی پی ٹی آئی کو پیٹرن انچیف بنا دیا ،احتجاج کے دوران عمران خان کی نمائندگی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجہ کریں گے ، علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا گورننس کے معاملات پر فوکس کریں گے، احتجاج کے دوران مجھے بطور چیئرمین ڈپلومیٹک رابطوں کی ذمے داری ملی ، میں ہی پارٹی کا چیئرمین ہوں اور ہائیکورٹ میں پارٹی کے کیسز لے کر چلوں گا،بانی سے توشہ خانہ ٹو کیس کے موقع پر ملاقات ہوئی ۔

بانی نے کہامیرے لیے سارے دروازے بند کیے گئے اب احتجاجی تحریک کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا،اسلام آباد کی کال دینے کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہوگا اور احتجاجی تحریک کو خود لیڈ کروں گا، احتجاجی تحریک پر تمام ہدایات عمر ایوب کو دی جائیں گی،بانی نے احتجاج کا ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔

ادھر اڈیالہ جیل کے باہر علمیہ خان نے دونوں بہنوں کےساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میری 2 بہنوں کو جیل کے اندر جانے دیا گیا ،بانی نے کہاسب کو باہر نکلنا ہوگا، جب دباو پڑھتا ہے تو بات چیت کیلئے ٹیمیں بھیجتے ہیں، سمبڑیال میں کھل کر دھاندلی ہوئی ، انصاف کے ادارے کنٹرول کرلیے گئے ،لندن پلان کے تحت 9 مئی ہوا، 26ویں ترمیم ہوئی اور الیکشن میں دھاندلی کی گئی، 10 ہزار پی ٹی آئی ورکرز کو جیلوں میں ڈالا گیا، 8 فروری کی شام کو انقلاب آیا، 9 فروری کو 17 سیٹوں والوں کو حکومت پکڑا دی گئی، قاضی فائز عیسیٰ کے جاتے وقت 26ویں آئینی ترمیم کا منصوبہ بنا، چیف الیکشن کمشنر غیر آئینی طریقے سے ابھی تک بیٹھا ہوا ہے۔

علیمہ خان نے بتایا عمران خان نے کہا وہ جیل سے احتجاجی تحریک کو لیڈ کریں گے، حقیقی جمہوریت کےلئے ظلم کے نظام کےخلاف کھڑا ہونا پڑے گا، اب سب کو نکلنا پڑے گا، 9مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں، تنویر احمد ڈونر ہیں، پرانا جانتے ہیںجس وقت تنویر احمد کی ملاقات کرائی گئی، میں اور میری بہنیں جیل میں تھیں، تنویر احمد کے رابطے اسٹیبلشمنٹ سے تھے ، انہوں نے ہی ملاقات کرائی، تنویر احمد کے ذریعے بانی کو بتایا گیا تھا 9 مئی پر معافی مانگیں۔