کوہستان کرپشن سکینڈل نگران دور کا ہے،مولانا کے لوگوں ملوث تھے،بیرسٹر سیف


پشاور:(بیورورپورٹ)مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹرسیف نے کہاہے کوہستان کرپشن سکینڈل نگران دور کا ہے،مولانا کے لوگوں ملوث،تجوریاں بھری گئیں،20ارب ریکو ر کیے۔

تقریب سے خطاب،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا جے یو آئی ،پیپلزپارٹی اور ٹانگہ پارٹیاں احتجاجی تحریک کاشوق پورا کریں،ملک میں غیر آئینی و غیر قانونی فیصلے کیے جارہے ہیں چترال سے پی ٹی آئی کے ایم این اے اور معاون خصوصی وزیرداہ کو بے بنیاد سزائیں دی گئیں، اقدامات سے ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا۔

مشیر اطلاعات کے پی نے کہاقانون کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے، عوامی طاقت سے حکومت گرائیں گے،اگلی تحریک کا جلد آغاز ہوگا،13جون کو پیش کیے جانے والے صوبائی بجٹ میں عوام کو ریلیف دیں گے۔