206 ارب کا ٹیکس شارٹ فال،ایف بی آر کیلئے سالانہ ہدف چیلنج

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)206 ارب کا ٹیکس شارٹ فال،ایف بی آر کیلئے سالانہ ہدف چیلنج بن گیا۔

ذرائع کے مطابق مئی میں صرف 904 ارب ریونیو جمع ہوسکا،جولائی 2024 سے مئی 2025 تک محصولات میں مجموعی طور پر 1027 ارب کی کمی ریکارڈ کی گئی ،ایف بی آر نے 11,240 ارب ہدف کے مقابلے میں صرف 10,213 ارب وصول کیے،ٹیکس خسارہ،مئی کے اختتام پر بڑھ کر 1,027 ارب تک پہنچ گیا،حکام نے کہاہدف حاصل کرنے کےلئے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں گے۔