کوئی ڈیل نہ ڈھیل،عید سے قبل بانی کی رہائی باتیں جھوٹی ہیں، نعیم حیدر پنجوتھا

راولپنڈی :(بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے عید سے قبل عمران خان کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو رہی، 3 سال قبل بانی پی ٹی آئی کو آفر کی گئی 3 سال چپ رہیں سب ٹھیک کر دیا جائے گا تو عمران کا جواب تھا 3 سال کیا 3 منٹ بھی چپ نہیں رہوں گا،بانی نے 3 نکات بھارتی جارحیت، دہشتگردی اور معاشی معاملات پر مذاکرات کی حامی بھری ،پی ٹی آئی ایم این اے کو بغیر ثبوت و شواہد اور حتمی دلائل دیئے بغیر سزا دی گئی۔