بٹ کوائن مائننگ ،اے آئی کو بجلی کی فراہمی پرIMFکااظہار تشویش
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بٹ کوائن مائننگ ،اے آئی کو بجلی کی فراہمی پرIMF نے تشویش کااظہار کردیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کو بجلی فراہم کرنے کے معاملے پر اعتماد میں نہ لینے اور بجلی ٹیرف پر حکومت سے وضاحت طلب کرلی ،عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد سے بٹ کوائن مائننگ کوبجلی فراہم کرنے پر ورچوئلی بات چیت ہوگی۔
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا قرض پروگرام میں رہتے ہوئے تمام اقدامات مشاورت سے کیے جائیں، حکومتی معاشی ٹیم کوبجٹ پر مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے سخت سوالات کاسامنا ہے جبکہ بجلی فراہمی کے اقدام پر آئی ایم ایف کی جانب سے مزید سخت بات چیت کا خدشہ ہے،پاکستان ،آئی ایم ایف نے تمام معاملات پر ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا۔

















