عالمی برادری فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم بند کرائے:حسن مرتضیٰ
لاہور:(سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی وسطی کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے پاک بھارت جنگ بندی میں ایران کے مثبت کردار کے معترف ہیں،عالمی برادری غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی یلغار مستقل بند کرائے،وہ ایران کے قونصل جنرل مہران موحد فر سے سابق ایم پی اے مخدوم عثمان اور حسین ترمذی کیساتھ ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔
ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ اربعین اور زائرین کیلئے ایرانی سرحد 24گھنٹے کھلی رکھنے کا بھر پور خیر مقدم کیا گیا،حسن مرتضیٰ نے مزید کہا خطے میں امن کےلئے تمام ہمسائیہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔



















