تحریک تحفظ آئین پاکستان کا دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ
اسلام آباد: (بیورورپورٹ) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دوبارہ متحرک اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی سے سابق سپیکر اسد قیصر نے ملاقات کی ،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، جنگی ماحول کے باعث ملتوی سرگرمیاں واپس ایجنڈے پر لانے پراتفاق کیا گیا،اعلامیے کے مطابق تحریک کو واپس متحرک کرنے کےلئے سیاسی حکمت عملی اور پروگرام کی اہمیت پر زور دیا گیا، اتحادیوں سے مشاورت کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔



















