لاہور: (اپنے نمائندے سے)پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے بانی کی رہائی ترجیح،کارکنوں میں لاوا پک رہا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا پارٹی میں کشمکش اور ورکرز میں لاوا پک رہا ہے، پارٹی میں حکمت عملی کا فقدان نظر آ رہا ہے، پارٹی کی لیڈرشپ کو بانی نے نامزد کیا ، فیصلہ پارٹی کی لیڈرشپ نے کرنا ہے، عمران خان سمجھوتہ نہیں کریں گے لیکن بات تو سامنے آئے کیوں اندر رکھا ہوا ہے، پر امن تحریک ضرور کرنی چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا حکومت کو ڈرایا نہیں جا سکتا، اخلاقی طور پر حکومت پر دباو ڈالا جاتا ہے، پارٹی کی لیڈرشپ کو واضح موقف کےساتھ سامنے آنا چاہیے،پارٹی قیادت بیرسٹر گوہر کے پاس ہے، احتجاج کتنے دن کےلئے اور کیسے ہوگا نہیں معلوم۔
بانی کی رہائی ترجیح،کارکنوں میں لاوا پک رہا ہے:شوکت یوسفزئی

















