ریلوے مسافروں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی، خوشگوار اثرات مرتب

لاہور (اپنے نمائندے سے) وفاقی وزیر ریلویز کی طرف سے مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات جاری، مسافر ٹرینوں سمیت پلیٹ فارمز پر صاف اور کھانے کے معیار سمیت مقرر نرخوں پر اشیاءکی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی کے مثبت اثرات مرتب ہونے لگے۔ فوڈ اتھارٹی کو چیکنگ کی اجازت کے بعد مسافروں کو معیاری اشیاءخورونوش اور سرکاری نرخ نامہ کے مطابق اہم پیشرفت کا آغازہوگیا جن پر عوام نے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز کی ہدایات پر انتظامیہ کا مسافروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی خاطر عملی اقدامات کا آغاز کر رکھا ہے اس میں مسافر ٹرینوں میں اور پلیٹ فارمز پر صفائی ستھرائی کا معیار، کھانے کی کوالٹی کو بہتر بنانے کی خاطر منصوبہ بندی کی گئی ہے جس میں کھانے کے معیار کو بہتر بنانے کی خاطر فوڈ اتھارٹی پنجاب کو چیک کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی جس کے مثبت نتائج دیکھنے میں آرہے ہیں ریلویز انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اشیا ءکے معیار اور سرکاری نرخ نامہ کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کی خاطر عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو کوالٹی اور طے کردہ سرکاری نرخ نامہ کے مطابق اشیاءمل رہی ہیں جس سے سالہا سال سے مسافروں کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہو نے کا آغاز ہو چکا ہے اس اقدام پر مسافروں نے اظہار اطمنان کیا اس کے علاوہ پلیٹ فارمز کی صفائی کو آﺅٹ سورس کرنے کا سلسلہ کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں ابتدائی طور پر راولپنڈی اسٹیشن کی صفائی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے حوالے کی گئی ہے، اسی طرح مرحلہ وار تمام سٹیشنوں کو کمپنی کے حوالہ کیا جائیگا۔ پہلے مرحلہ میں لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،گوجرنوالہ ،خانیوال اور سند ھ شامل ہے جبکہ مسافر ٹرینوں میں بھی متعلقہ ڈویژنز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مسافر ٹرینوں میں تمام تر مسافروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ریلویز سٹیشن لاہور ویٹنگ ایریا اور بزنس لاو¿نج کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے اور ویٹنگ ایریا میں اے سی بھی لگائے گئے ہیں وزیر ریلویز مسافروں اور محکمہ کی بہتری کی خاطر براہ راست ان معاملات کو مانیٹر کررہے ہیں جبکہ ہنگامی طور پر وزٹ بھی کئے جا رہے ہیں جبکہ مسافر ٹرینوں میں دو جدید کے مطابق اضافہ کیا جا رہا ہے ریلویز کا مسافروں کو معیاری سفری سہولت اور اشیاءخورو نوش کی فراہمی یقینی بنانے پر منصوبہ بندی پر عملدرآمد جاری ہے ۔