بلوچستان، مسافر بسوں پر حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے 4دہشتگرد جہنم واصل
کوئٹہ:(بیورورپورٹ)موسیٰ خیل میں بڑی کارروائی،سکیورٹی فورسز نے مسافر بسوں پر حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے 4دہشتگردوں کو ہلا ک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد راڑہ شم میں ہائی وے پر بم نصب کررہے تھے،فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے،شناخت سلیم، بخت، اکبر کے ناموں سے ہوئی،قبضے سے اسلحہ ، بم بھی برآمد کرلیا گیا،ہلاک ہونےوالے مسافر بسوں پر حملوں اور متعدد دہشتگرد واقعات میں ملوث تھے۔



















