یوم تکبیر پاکستان کی بقا ،وقار کی علامت،خطے میں بھارت کی چودھراہٹ کا خواب چکنا چور کردیا: تاجر برادری

لاہور (رپورٹ: نعےم جاوےد)28مئی 1998ءکو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میںچاغی کے مقام پر بھارت کی جانب ایٹمی دھماکوں کے بعد 7 ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر میںساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ قبل ازیں امریکہ،برطانیہ،روس،چین،فرانس اور بھارت ایٹمی طاقت کے حامل ملک ہیں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے پہلی اسلامی ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ روز نامہ مشرق لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان نائب صدر چوہدری شاہد نذیر سابق صدر کاشف انور سابق سینئر نائب صدر ناصر حمید خان پیاف رہنما فہیم الرحمان سہگل محمود غزنوی راجہ وسیم سہےل انجم ملک منظورممتاز بخاری مےاں زاہد جاوےد سینئر تاجر رہنما میاں خلیل عبیر میاں سلیم وقار احمد میاں راجہ جاوید فاران سعید بٹ ملک کلیم عمر قریشی اور امجد چوہدری نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کی بقا اور وقار کی علامت ہے۔ اس دن پاکستانی قوم نے اقوام عالم میں ممتاز مقام حاصل کیا بھارت کی چوہدراہٹ کا خواب چکنا چور ہو گیاے کہا ہے کہ چونکہ پاکستانی تاریخ میں 28مئی کو بڑی اہمیت حاصل ہے اس دن پاکستان ایٹمی ملک بنا تھا اور اس دن کے حوالے سے ملک میں یوم تکبیر منایا جاتا ہے اور محسن پاکستان و نامور سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی خدمات کو سلام پیش کیا جن کی بدولت آج پاکستان ایٹمی ملک ہے، ہمیشہ کی طرح اس سال بھی یوم تکبیر قومی جوش و جذبے سے منانا چاہئے، یوم تکبیر کو سیاسی نہیں بنانا چاہیے یہ دن اتحاد و یک جہتی کے عزم کا دن ہے اتحاد و یکجہتی سے ہی 10مئی کو پاکستان نے بھارت کا جنگی جنون خاک میں ملا دیا تھا اور پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو ایسا جواب دیا کہ مودی فوری ٹرمپ کے سامنے جنگ بندی کی بھیک مانگنے پر مجبور ہو گیا تھا ۔ہمیں یوم تکبیر پر دشمن کو پیغام دینا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے دفاع، خودمختاری اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے متحد و پرعزم ہے۔ محسن ملک و قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ذوالفقار علی بھٹو اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کردار وں کو خراج تحسین پیش کرتے ہےں۔ پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے جب بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998ءکو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کئے۔ اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے موسوم کیا گیا۔ پاکستان دنیا کا واحد مسلم جوہری طاقت والا ملک ہے۔ پاکستان کے جوہری پروگرام کے معمار ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے دعوی کیا ہے کہ ایک ڈیوائس افزائش پذیر آلہ تھی اور باقی چار ذیلی کلوٹن ایٹمی آلات تھے۔ اس کے بعد 30 مئی 1998ءکو، پاکستان نے 12 کلوٹن کی پیداوار کے ساتھ ایک اور جوہری تجربہ کیا۔