کویت نے پاکستانیوں کیلئے ویزوں پرعائد پابندی ختم کردی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، کویت نے 19 سال بعد ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی۔

فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانیز مصطفی ملک نے کہا دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے، کویت حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا ،ہزاروں افراد کو کویت میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع ملیں گے، تمام ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

مصطفی ملک نے کہااٹلی میں پاکستانیوں کےلئے نوکریوں میں سالانہ کوٹہ مختص کیا جائے گا، اٹلی کے ساتھ بھی ایم او یو پر دستخط ہوچکے ،عرب ممالک بھی پاکستان سے ہنرمند افراد کو روزگار دینے کے خواہاں ہیں۔