عمران خان کا فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کرانے کی اجازت


لاہور:(کورٹ رپورٹر)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کاانکار مسترد،خصوصی عدالت نے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کرانے کی اجازت دےدی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ سنا یا۔

عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک ،پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کرانے کی اجازت دیتے ہوئے9 جون کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

قبل ازیں پراسیکیوشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کا جواب عدالت میں جمع کرایا گیا، ڈی ایس پی لیگل نے کہاجب تک ٹیسٹ نہیں ہوں گے تفتیش مکمل نہیں ہو گی، بانی پی ٹی آئی تفتیشی افسروں کےساتھ تعاون کریں، عمران خان کےساتھ تعاون کریں گے، انصاف ہوتا نظر آئے گا،ڈی ایس پی لیگل جاوید کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں مزید کہاگیا بانی پی ٹی آئی نے 2 بار تحریری ،تیسری بار زبانی ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا۔