استنبول :(مشرق نیوز )وزیراعظم کادورہ ترکیہ،صدر طیب اردوان سے ملاقات ،دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے ،سٹرٹیجک شراکت داری مزید بلندیوں تک لےجانے پر اتفاق کرلیا۔
ترک میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف استنبول میں صدارتی محل پہنچے توصدررجب طیب اردوان ودیگر حکام نے بھرپور استقبال کیا، نائب وزیر اعظم ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات عطاتارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی ساتھ تھے، ملاقات کے دوران شہباز شریف ، رجب طیب اردوان نے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا اور علاقائی امن کےلئے دہشتگردی کےخلاف مشترکہ تعاون پر زوردیا، وزیرعظم نے جنگ کے دوران کھل کر حمایت کرنے پرترک صدر کا شکریہ ادا کیا، دونوں ممالک کے رہنماو¿ں میںوفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔
شہبازشریف نے ترکیہ کے اصولی مو¿قف ، عوام کی خیر سگالی کو پاکستان کےلئے باعث اطمینان و تقویت قرار دیتے ہوئے وطن کے دفاع میں معرکہ حق،آپریشن بنیان مرصوص میںپاک فوج کے عزم، بہادری، قربانی اور عوام کی بے مثال حب الوطنی کو اجاگر کیا، اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے خاص طور پر مشترکہ منصوبوں ، دوطرفہ سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا، ملاقات میں قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، دفاعی پیداوار، انفراسٹرکچر و زراعت سمیت دیگر شعبوں کو باہمی دلچسپی ، امکانات کے حامل شعبے قرار دیا گیا، دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور سٹرٹیجک شراکت داری کو مزید بلندیوں تک لےجانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترک صدر،ر وزیراعظم نے 13فروری 2025کو اسلام آباد میں منعقدہ ہائی لیول سٹرٹیجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس میں طے شدہ فیصلوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا ،دونوں ممالک نے سالانہ 5 ارب ڈالر کی دوطرفہ تجارت کے ہدف کے حصول کےلئے اقدامات پر اتفاق ،ایک دوسرے کے بنیادی مفادات بشمول مسئلہ جموں و کشمیر پر اصولی حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف ،اردوان نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہافوری جنگ بندی اور متاثرہ فلسطینی آبادی تک بلاتعطل انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے،دونوں رہنماوں نے علاقائی امن، پائیدار ترقی اور اپنی اقوام کی مشترکہ خوشحالی کےلئے قریبی تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا، ترک صدر اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف ،وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا،قبل ازیںوزیر اعظم شہباز شریف 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں استنبول پہنچے تو ایئر پورٹ پر ترکیہ کے وزیردفاع نے شانداراستقبال کیا۔
ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی



















