حافظ عبدالکریم مر کزی جمعیت اہلحدیث کے بلامقابلہ امیر منتخب
لاہور:(اپنے نمائندے سے)حافظ عبدالکریم پہلی بار مر کزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر منتخب ہوگئے،لاہور میں ہونےوالے مرکزی مجلس شوریٰ کے انتخاب میں بھاری اکثریت سے متفقہ طور پر بلامقابلہ امیر منتخب کیا گیا ،عہدے کاحلف اٹھا لیا۔
اجلاس سے خطاب،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ عبدالکریم نے کہا ماضی کی طرح پوری امت سعودی عرب کےساتھ کھڑی ہے،مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب اورحکومت کے موقف کی تائید و حمایت کرتے ہیں ،پاک فوج نے بھارتی غرور خاک میں ملا کر دنیا کو باور کرا دیا وہ پروفیشنل اور چاک و چوبند فوج ہے،اعتماد پر شوریٰ کاشکریہ ادا کرتا ہوں،اکبھی ٹھیس نہیں پہنچاﺅںگا،ملک و قوم اور فوج کی کردار کشی کرنےوالی جماعتیں ہوش کے ناخن لیں۔

















