راولپنڈی:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے بانی نے احتجاجی تحریک کی ذمہ داری دوبارہ مجھے سونپ دی،عمران خان سے ملاقات نہ کرائی گئی تو آئی ایم ایف کےساتھ نہیں بیٹھیں گے اگر مذاکرات کرنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی تیار ہیں، جنگ جاری ہے ،ہرصورت بانی کو رہا کرائیں گے۔
عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کی واپسی ہماری نہیں ملک کی ضرورت ہے، پاکستان کی خاطر بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، بانی سے2 ماہ بعد ملاقات ہوئی ، بانی کوحکومتی معاملات، بجٹ کے حوالے سے بریف کیا، عمران خان نے کہا اندھیرا جب زیادہ ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے سویرا ہونے والا ہے، ڈنڈے کے زور پر ریاست نہیں چلاسکتے۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا اگرپارٹی رہنماوں کی بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی توہم آئی ایم ایف کی شرائط پرحکومت کےساتھ نہیں بیٹھیں گے، آئین کے مطابق تقاضے پورے کیے جائیں جس کا جو کام ہے وہ اپنا کام کرے، عمران خان جب کوئی بات کہہ دیں تو وہی بیان پارٹی کا اور ہمارا بیان ہے ہم بیان کی تصدیق کرتے ہیں اور اسی پر عمل کرنے کے پابند ہیں،عدالت میں لگے ہمارے کیسز سنے جائیں، مائیک اٹھا کر لوگوں پر تنقید کرنا آسان اور کام کرنا بہت مشکل ہے ہم سے پوچھیں۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















