مخصوص نشستیں کیس ،بنچ پر اعتراض کی درخواستیں مسترد


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)مخصوص نشستیں کیس براہ راست نشر کرنے کی اجازت،سپریم کورٹ نے بنچ پر اعتراض کی درخواستیں مسترد کردیں، آئینی بنچ نے سنی اتحاد کونسل کی متفرق درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے بنچ کی تشکیل پر اعتراضات کی درخواستیں مسترد کردیں جبکہ مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت 26ویں ترمیم کی درخواستوں کے فیصلے کے بعد سماعت کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی ،عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا جبکہ تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

عدالت نے واضح طور پر سنی اتحاد کونسل کے موجودہ بنچ پر اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے بنچ کی آئینی حیثیت برقرار رکھی ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بنچ نے متفرق درخواستوں پر فیصلہ سنایا،سنی اتحاد کونسل نے عدالت میں مو¿قف اختیار کیا مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کی درخواستیں موجودہ بنچ نہ سنے ، پہلے 26 ویں آئینی ترمیم کی سماعت کی جائے، عدالت نے کہا مخصوص نشستوں کے مقدمے کی کارروائی موجودہ بنچ ہی جاری رکھے گا،سماعت بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھے گی،سپریم کورٹ نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو لائیو سٹریمنگ کے انتظامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت پیر26مئی تک ملتوی کر دی۔