مایوس نہیں،عمران خان جلد رہا ہوجائیں گے، بیرسٹر گوہر


راولپنڈی :(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے مایوس نہیں،عمران خان جلد رہا ہوجائیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا 6 مئی کو کوئی ملاقات اڈیالہ جیل میں ہوئی نہ عمران خان کو بریفنگ دی گئی،بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں پارٹی اور فوج میں اتحاد ہونا چاہیے،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہااسٹیبلشمنٹ کےساتھ مذاکرات کےلئے کبھی دروازہ بند نہیں کیا، چاہتے ہیں ملک اتحاد کی طرف جائے،بہت ہوگیا، کوئی نہ کوئی طریقہ نکالنا پڑے گا، دعا ہے بانی پی ٹی آئی رواں ہفتے رہا ہوں۔