شملہ معاہدہ ختم ہوا تو لائن آف کنٹرول کا وجود بھی نہیں رہے گا،خواجہ آصف


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے شملہ معاہدہ ختم ہوا تو لائن آف کنٹرول کا وجود بھی نہیں رہے گاجگہ سیزفائر لائن بن جائے گی،بھارت کا تکبر ، رعونت خاک میں ملا ،شرمندگی چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہابھارتی میڈیا نے ساری صورتحال کو فلم کی طرح پیش کرکے جھوٹ کا بازار گرم کیا،بدقسمتی ہے 2جنگوں میں حصہ لیا،دونوں مواقع پر مجبوریاں ڈکٹیٹرز کی تھیں،مشرف نے بےگناہ افراد پکڑ پکڑ کر حوالے کیے،پی ٹی آئی والے اسٹیبلشمنٹ کو گالیاں دیتے ہیں، سیاسی کو ذاتی دشمنی میں بدل دیااپنی واپسی خود ہی مشکل بنا لی ،درجہ حرارت کیسے کم کریں۔

وزیر دفاع نے کہانہیں لگتا مذاکرات میں کوئی پیشرفت ہوئی ہے،ن لیگ ،پیپلز پارٹی کے درمیان بھی اختلافات رہے ہیں ،پی ٹی آئی والے اگر معافی مانگتے ہیں تو پہلے اعتراف کریں۔