وزیراعظم، سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی ارادہ نہیں:چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے وزیراعظم اور سپیکر کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں،صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے تحریک عدم اعتماد لانے کی تردید کرتے ہوئے کہا خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، تحریک عدم اعتماد کسی ایجنڈے یا کارڈ پربھی نہیں،میرے پاس نہ ایسی خبر آئی نہ ہی کوئی اس سے متعلق اجلاس ہوا،چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا مجھے بانی عمران خان نے تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دی ہیں۔