ثابت ہوگیاپاک فوج کوکوئی شکست نہیں دے سکتا،عطا تارڑ

لاہور:(خبر نگار)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے ثابت ہوگیاپاک فوج کوکوئی شکست نہیں دے سکتا، تاریخی جواب نے دشمن کو سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور کیا۔

یوم تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاپاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کوشکست دی،سپہ سالار سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں منہ توڑ جواب بھارت ہمیشہ یاد رکھے گا،پوری قوم ،سوشل میڈیا ، میڈیا اینکرز کے مشکور ہیں ،ملکر ملکی دفاع کی جنگ لڑی،وزیراعظم ،آرمی چیف کی قیادت میں ملکی دفاع یقینی بنایاگیا،سپہ سالار کی قیادت میں فتح میزائل فائر کیا تو بھارت میں کھلبلی مچ گئی،پاکستانی شاہینوں نے 6بھارتی طیاروں کو مار گرایا ،ملکی دفاع کےلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہامائیں اپنے بچوں کو جذبہ شہادت سے بڑا کرتی ہیں جو قوم سر پر کفن پہن کر کھڑی ہو اور دعائیں مانگتی ہو بچہ شہید ہوکر واپس آئے تو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا،ساتھ دینے پر دوست ممالک کے شکر گزار ہیں، معاشی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں گے اب بات کشمیر پر بھی ہوگی۔