پاکستان کی عظیم کامیابی کے بعد عالمی منظرنامہ بدل گیا: امیر مقام

کوہاٹ (مشرق نیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ بھارت کےخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظرنامہ بدل گیا۔ کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)میں شامل ہونےوالوں کوخوش آمدید کہتا ہوں، بھارتی جارحیت کےخلاف اللہ تعالیٰ نے عظیم کامیابی عطا فرمائی، وزیراعظم شہبازشریف نے دنیا میں سفارتی سطح پربھرپورمقدمہ لڑا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے سفارتی سطح پربھارت کا جھوٹ بے نقاب کیا، افواج پاکستان نے بھارت کومنہ توڑجواب دیکرپاکستان کوسربلند کردیا، بھارت کےخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظرنامہ بدل گیا، پاکستان عالمی سطح پرایک مضبوط قوت بن کرابھرا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قوم متحد ہے، مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے، ہمیں اپنی بہادرمسلح افواج پرفخرہے، افواج پاکستان نے تاریخی جواب دےکربھارت کا غرورخاک میں ملا دیا۔ امیرمقام کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم نے جذبے سے بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دیا، خیبرپختونخوا میں لوٹ مارکا بازارگرم ہے۔