پی پی رہنما شیری رحمن کا بھی بھارت میں ایکس اکاونٹ بند
اسلام آباد :(بیورورپورٹ)سچ کڑا،مودی حکومت نے نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمن کا بھی بھارت میں ایکس اکاونٹ بند کر دیا۔
اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہا معقول آوازوں کو دبانا ہندوتوا کی تنگ نظری اور بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے،سچ چھپ نہیں سکتا،اقدام کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے،بھارت کچھ بھی کر لے ،حقائق سے نہیں بھاگ سکتا۔
نائب صدر پیپلزپارٹی نے کہابھارت نے پہلگام حملے کے بعد بلاجواز جارحیت دکھائی، پاکستان نے ذمہ دارانہ انداز میں دفاع کیا ، بھارت نے پوری جنگ کی بنیاد جھوٹ پر رکھی جس کو آگے لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے،پاکستان کسی بھی مہم جوئی کی دوبارہ کوشش کا موثر جواب دے گا۔

















