ترک کمپنی نے مودی حکومت کےخلاف مقدمہ دائر کردیا


نئی دہلی:(مشرق نیوز)سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کرنے پر ترک کمپنی نے مودی حکومت کےخلاف مقدمہ دائر کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں ایئرپورٹ گراونڈ ہینڈلنگ کی خدمات فراہم کرنے والی ترک کمپنی چیلےبی (Celebi) نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا،کمپنی نے مو¿قف اختیار کیا بھارتی حکومت نے سکیورٹی کلیئرنس کو قومی سلامتی کے مبہم خدشات کی بنا پر منسوخ کیا ،کوئی وضاحت نہیں کی گئی،بتایا جائے کس طرح کمپنی قومی سلامتی کےلئے اچانک خطرہ بن گئی ،اقدام قانونی طور پر ناقابل قبول ہے۔

چیلےبی نے کہا اگرچہ شیئرہولڈرز ترکیہ میں رجسٹرڈ ہیں لیکن کمپنی کی کنٹرولنگ ملکیت ترکیہ سے باہر کے اداروں کے پاس ہے،فیصلہ اچانک اور بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کیا گیا ،3 ہزار 791 ملازمین کے بیروزگار ہونے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہونے کا امکان ہے۔