اسلام آباد:(بیورورپورٹ)شیر افضل مروت کو ریلیف،عدالت نے سینیٹر افنان پر تشدد کیس سے بری کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چودھر ی نے تحریری فیصلے میں کہادوران تفتیش شیر افضل مروت سے کوئی مجرمانہ مواد برآمد نہیں ملا، مدعی مقدمہ عدالت میں پیش نہیں ہوا جس سے عدم دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کیس کا ٹرائل چلایا بھی جائے تو ملزم کو سزا کا کوئی امکان موجود نہیں لہٰذا شیر افضل مروت کی بریت کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔
شیر افضل مروت کو ریلیف،سینیٹر افنان پر تشدد کیس سے بری



















