190 ملین پاونڈ کیس: عمران، بشریٰ کی سزا معطلی درخواست پر نوٹس

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)190 ملین پاونڈ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران،بشریٰ کی سزا معطلی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس آصف نے 190 ملین پاونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔

وکیل سردار لطیف کھوسہ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے اور اگلے بدھ کو سماعت رکھنے کی استدعا کی،عدالت نے نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سزا معطلی کی درخواستیں آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔