اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے حکومت ،عمران خان کے درمیان ڈیل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا بانی کی اندر کی بات کو کبھی باہر شیئر نہیں کیا ،ہمیشہ امانت کو محفوظ رکھا، بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ بھی حالات سے مکمل طور پر باخبر ہیں ،بچوں نے بھی واضح طور پر کہہ دیا کوئی ڈیل نہیں کی گئی، قاسم سلیمان اپنے والد سے رابطے میں ہیں،سیاسی معاملات کا حل صرف مذاکرات میں ہے ، تمام سٹیک ہولڈرز کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا،عمران خان کی پوزیشن بالکل واضح، پارٹی قیادت بانی کی ہدایت کے مطابق ہی تمام امور چلا رہی ہے۔
حکومت ،عمران کے درمیان ڈیل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،بیرسٹر گوہر

















