اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالت عظمیٰ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کر دیا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی،عدالت نے گھی اور سٹیل ملز ایسوسی ایشن کی اپیلوں پر حکم امتناع جاری کر دیا اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
بعدازاں5 رکنی آئینی بنچ نے سابقہ فاٹا ،پاٹا میں سیلز ترمیمی ایکٹ بحال کرتے ہوئے اپیلوں پر مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
سپریم کورٹ نے سابقہ فاٹا ،پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کردیا



















