حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ختم ،کمپنیاں تحلیل

لندن:(مشرق نیوز)ٹیکس ڈیفالٹر قرار دئیے جانے کے بعد حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ختم اور ساتوں کمپنیاں تحلیل کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق حسن نواز کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے،واضح رہے حسن نواز کو برطانوی عدالت نے 5.2 ملین پاونڈز جرمانہ اور بینک ڈیفالٹ قرار دیا تھا،کمپنیاں کمپنی ہاوس یا ایچ ایم آر سی تحلیل کرتا ہے۔